شادیوال میں زمین تنازعہ پر دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)تھانہ کنجاہ کے گاؤں شادیوال میں گزشتہ روز زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے نوجوان حافظ علی حمزہ وڑائچ ولد ضیاء ساکن شادیوال اور انگلینڈ پلٹ رفاقت طور ولد نذیر احمد ساکن شادیوال کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کنجاہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا۔ پولیس تھانہ کنجاہ اور پولیس چوکی شادیوال مصروف تفتیش ہے۔ پولیس تھانہ کنجاہ نے رات گئے تک وقوعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات