کمشنر احمد کمال مال کا پرانی جی ٹی روڈ اور مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)کمشنر گجرات ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن احمد کمال مان نے اولڈ جی ٹی روڈ اور مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اورترقیاتی اسکیموں اور صفائی کی صورتحال کاجائزہ لیا،ایس ڈی او ہائی ویز محمد اشفاق،ایکسیئن میونسپل کارپوریشن محمد ریاض ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات احمد کمال مان نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا جائزہ لیا۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا اولڈ جی ٹی روڈکی کارپٹنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے، میڈینز اور گرین بیلٹس میں شجر کاری اور گھاس لگائی جائے،ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے میرٹ اور قوانین کے مطابق دئیے جائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل بہترین سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،نکاسی آب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، تمام مرکزی شاہراہوں سے 100 فی صد سالڈ ویسٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈمپنگ اسٹیشن پہنچایا جارہا ہے۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جارہا ہے،شہریوں کی شکایات کے لئے میونسپل کارپوریشن میں شکایات سیل کو فنکشنل کیا گیا ہے، شہریوں سالڈ ویسٹ،نکاسی آب اور صفائی کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں، انہوں نے میونسپل افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ میڈینز، گرین بیلٹس، اور اسٹریٹ  لائٹس کی درستگی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات