طارق بلال ملک گجرات جمخانہ کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے، خرم لطیف منگا

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) ممتاز بزنس مین خرم لطیف منگا چیف ایگزیکٹو منگا رائس ملز منگووال غربی نے کہا ہے کہ سیکرٹری جم خانہ کلب ملک طارق بلال کا منتخب ہونا خوش آئند ہے بزنس کمیونٹی نے ملک طارق بلال کو ریکارڈ ووٹوں سے بھاری اکثریت سے سیکرٹری جم خانہ کلب منتخب کر کے بہترین اور دانشمندانہ فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ ملک طارق بلال بزنس کمیونٹی کے مسائل اوران کے حل کیلئے بھرپور کردارادا کرینگے ملک طارق بلال کو سیکرٹری جم خانہ کلب بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات