کرسمس تقریبات کی فول پروف سیکورٹی، بلدیاتی اہلکاروں کو خصوصی اعزاز یہ

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نیکہا کہ کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تمام تقریبات کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی، صفائی ستھرائی، سٹیٹ لائٹس کو فکشنل کیا جا چکا ہے، میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیوں میں کام کرنے والے سینٹری اسٹاف کو کرسمس کی خوشی میں اعزازیہ دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل، سی ای اوز مشرف بیگ، ارباب عارف، ایم او آر کھاریاں خالد ولیدو دیگر افسران و عملہ  اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کی خوشیوں اور تقریبات میں افسران اپنی شرکت یقینی بنائیں، مسیحی بھائیوں کی عبادت گاہوں اور اطراف میں خصوصی صفائی کروائی جائے اور لائٹس کا بندوبست کیا جائے، ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ  تمام افسران مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوں،میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیوں کے میسحی ملازمین کو تحائف اور مٹھائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام ملازمین کو خصوصی اعزایہ دیاجائے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر اور شہری اپنی املاک کی حفاظت کے لیے فائر سیفٹی آلات کی تنصیب یقینی بنائیں، شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی روک تھام کے لئے ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔شہری بجلی کی وائرنگ، برقی آلات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

آج کا اخبار
اشتہارات