Published: 11-10-2022
گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی31گجرات کے زیراہتمام 12ربیع الاول کوشہید ناموس رسالت محمدجاوید اسلم شہید لکھنوال سے کڑیانوالہ جبکہ بعد ازنمازمغرب تاجدارختم نبوت چوک سے شیشانوالہ دروازہ تک عظیم الشان میلاد النبی الملاحم جلوس نکالاگیا جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ پیرقاضی محمود قادری اعوانی اورضلعی امیرتحریک لبیک پاکستان گجرات حافظ مرزاشفیق آرزو قادری نے کی،اس موقع پر ضلعی ناظم اعلیٰ پیر سید معین الدین شاہ گجرات شہر کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالستار چشتی،امیر ڈاکٹر علامہ حکیم محمد یحییٰ قادری، ناظم اعلیٰ حافظ زین رضوی، عمر شریف قادری،علی اسد قادری، علامہ حسین قادری،علامہ ارشد قادری، منصور اختر قادری، حماد حسن رضوی، مستنصر ناز،علامہ شاہد چشتی،علامہ ارشد نقشبندی،مولانا محمد دین راجوروی، پیر اکرم دیوانہ، رضوان رضوی، حافظ شفاعت،آفتاب بٹ،فیضان رضوی،علامہ اعجاز اشرفی،عبالمصطفیٰ سیالوی، عدنان خاور،ڈاکٹر نوید مرزا صدیق مرزا یعقوب راجہ سلامت زمان محسن احمد رضا سید صداقت زمان کاشف حسین بھٹی شیخ حسن شیخ خلیل تمثیل زاہد مہر شریف قاضی شاہد ایڈووکیٹ ڈاکٹر عتیق ایڈووکیٹ عبدالرحمان اعجاز بٹ عامر زمان دانیال حافظ احسن عطاری پروفیسر علی رضا عمار بٹ جبکہ پی پی28حافظ فرخ ندیم، سجاد پھرا، حافظ زبیرشبیر،ٹھیکیدارمحمد رفیع،محمد ارشد کھوکھر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،شرکاء جلوس کاشہریوں نے جگہ جگہ والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اورپھولوں اورطلائی ہاروں سے تحریک لبیک گجرات کی قیادت کولاد دیا،اس موقع پرشہرکے مختلف مقامات پردودھ، ٹھنڈے مشروبات کی جگہ جگہ سبیلوں کابھی خصوصی اہتمام کیاگیا۔