گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

Published: 22-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرم اشتہاریوں،اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SIادریس افضل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ذولفقار شاہ،حمزہ بٹ،شمشیر علی،محمد رضا،عدنان شاہ،عادل حسین سے چرس جبکہ علی صغیر سے شراب برآمد کر لی۔تھانہ گلیانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہزیب عارف سکنہ ڈھل ککہ سے شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان احمد سے 1320گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ناجائز اسلحہ بردار دلاور حسین اور عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور برآمدہوئے۔تھانہ صدرگجرات پولیس کی جانب سے کی گئی کاروائی کے دوران ملزم محمد نواز سکنہ بھگولہ سے مال مسروقہ 12بور رائفل اور 50ہزار روپے نقدی برآمد کر لیا۔جبکہ ناجائز اسلحہ بردار شیر شاہ کے قبضہ سے پسٹل 9mmاور عمر علی کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کیا۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے منشیات فروش نوید انجم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1080گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات