چوہدری حسین الٰہی کی چوہدری نصر اللہ وڑائچ کی رہائش گاہ آمد،فا تحہ خوانی

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے)رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی لدھا سدھا آمد۔بزرگ سیاسی راہنما سابق ممبر ضلع کونسل الحاج چوہدری نصر اللہ خاں وڑائچ (لدھا سدھا)کیلئے روح کو ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور صاحبزادگان چوہدری جاوید اختر وڑائچ، چوہدری خالد شہزاد وڑائچ، چوہدری طارق وڑائچ، چوہدری عامر ضا وڑائچ سے فرداً فرداً اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پرچوہدری پرویز اختر وڑائچ کلاچور،سید تجمل حسین شاہ چک سادہ،چیئرمین چوہدری اصغر رانمبڑیانوالہ، ڈاکٹر چوہدری شاہ نواز اجنالہ، چوہدری منیر وڑائچ،مرزا عامر بیگ، چوہدری عبدالرحمن گجر، چوہدری شفاقت چیمہ، چوہدری محمد افضل وڑائچ،حاجی محمد صادق ڈونگہ،سابق کونسلر چوہدری محمد آصف وڑائچ،حاجی غالب نوید وڑائچ، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، چوہدری سہیل محمود وڑائچ، چوہدری علی حسن وڑائچ، ماسٹر چوہدری طاہر اقبال،چوہدری تنویر خالد وڑائچ ویگر موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات