برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے چار سال ہوسٹل میں گزارے گھریلو کام خود کرتا، چوہدری شافع حسین

Published: 23-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزیرہنماچوہدری شافع حسین کاکہناتھاکہ ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلینڈ چلاگیا جہاں پرچارسال ہوسٹل میں رہا وہاں پرسارے گھریلو کام خود کرتا،دو سال تک سائیکل بھی رکھی، والد چوہدری شجاعت حسین نے سکھایاتھاکہ زندگی میں ہروہ چیز جس کی خواہش کی جائے بغیرکسی جدوجہد کے نہیں ملتی وہاں سے بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ میں گریجویشن کی واپس آکر ٹیکسٹائل اورشوگرملز کاکاروبار کیا، 2004میں عملی سیاست شروع کیا،گجرات کے عوام نے ہمیشہ پیارومحبت سے نوازا جس کامقروض رہوں گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات