Published: 23-12-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)چوہدری موسیٰ الہی کا حلقہ این اے 71 میں مصروف ترین دن۔ پلاہوڑی میں بڑاحمایتی اکٹھ چوہدری عنصرجاوید سنگ دھڑے کے ہمراہ شامل۔بعد ازاں سابق چئیرمین حاجی اکرم روپیری کی الحسنین مارکی کا فیتہ کاٹ کر افتتاح بھی کیا۔بزرگوال میں چوہدری افضال مہر کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔سابق ناظم ملک فاروق آچھ۔سابق ناظم حاجی مشتاق بنیاں۔چوہدری عمران ارشاد مرہانہ ملک ندیم عاشق اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق پلاہوڑی آمد پر چوہدری عنصر جاوید پلاہوڑی۔چوہدری عبدالرزاق۔چوہدری محمد زمان۔چوہدری عبد الجبار۔چوہدری عبدالغفار۔چوہدری محمد خان۔چوہدری اخلاق چوہدری وسیم سینتھل چوہدری عارف تھوتھال ایڈووکیٹ۔چوہدری عباس ڈھیری۔چوہدری اکی تھوتھال و دیگر نے پلاہوڑی آمد پر اپنے پورے سنگ دھڑے کے ہمراہ چوہدری موسی الہی کا شاندار استقبال کیا۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔کرنسی نوٹ نچھاور۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،ہدیہ نعت بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر چوہدری عنصر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے جو ہمیں چوہدری موسی الہی جیسا ایک مضبوط نظریہ والا لیڈر ملا ہے۔اتنی کم عمری میں اس طرح لگن سے عوام کی خدمت بہت کم لوگ کر پاتے ہیں۔ابھی ایک ووٹ نہیں لیا لیکن حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال پہلے ہی بچھا دیے ییں۔یہی وجہ ہے جو آج اتنی بڑی تعداد میں عوام یہاں پر تشریف لائی ہے۔ہم چوہدری موسی الہی کو یقین دلاتے ہیں آپکی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔اور کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔بعد ازاں دیگر تقریبات میں بھی آمد پر چوہدری موسی الہی کا شاندار استقبال کیا گیا۔الحسین مارکی میں سابق ناظم ملک فاروق آچھ۔سابق ناظم حاجی مشتاق بنیاں۔سابق چئیرمین حاجی اکرم روپیری۔چوہدری شاہین سرور روپیری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر_چوہدری فیاض حیدر وڑائچ _چوہدری عمران ارشاد مرہانہ _ملک ندیم عاشق اعوان _چوہدری شاہین سرور روپیری _چوہدری یاسر امین ببی جٹ _چوہدری شکیل شامپور _خان ادریس خان _باؤ رفاقت حسن پٹھان _ودیگر موجود تھے۔(بزرگوال) میں چوہدری عنصر مہر چوہدری عظیم چودھری وسیم مہر چودھری لقمان لکی چوہدری بابر شامپور چودھری عثمان مہر چودھری آویز چودھری خضر۔چیئرمین چوہدری ثاقب منڈاہر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے