چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ وزیر اعلیٰ کے سیاسی معاون برائے اوورسیز پاکستانیز نامزد، چوہدری پرویز الٰہی نے نوٹیفکیشن حوالے کیا

Published: 25-12-2022

Cinque Terre

لاہور (آصف علی بھٹی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ کو وزیر اعلیٰ کا سیاسی معاون برائے سمندر پار پاکستانی نامزد کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا گزشتہ روزوزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے متحرک راہنما و ممتاز بزنس مین چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ کومشیربرائے  اوورسیز پاکستانی نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ملاقات کے موقع پر چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام اقدامات کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کروانے کیلئے دن رات محنت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

آج کا اخبار
اشتہارات