چوہدری قمر زمان کائرہ سے ڈیرہ کائرہ پر وفود کی ملاقاتیں، مختلف تقریبات میں شرکت

Published: 25-12-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری سے) وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے حلقہ میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے ڈیرہ کائرہ پر مختلف وفود سے ملاقات کی،  شہریوں کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے لالہ موسیٰ میں سابق وائس چیئرمین شیخ خالد محمود کی دختر کی شادی کی تقریب میں، چوہدری عبدالرحمن آف پوڑانوالہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، محمد افضل آف بجے ران کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، چوہدری عارف آف جنڈانوالہ حال مقیم ناروے کے صاحبزادے حمزہ عارف، چوہدری ناصر پسوال آف علی چک کے بچوں کی شادی کی تقریب، چوہدری مظہر اقبال آف چاند کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات