چوہدری صاحبان کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں انہوں نے ہمارا ساتھ نبھایا، عمران خان

Published: 25-12-2022

Cinque Terre

اسلام آباد(نمائندہ ڈاک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر  تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  عمران خان نے کہاکہ  ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ پیر کو استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جائیں گے، میری پیشگوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے۔وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک کے دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟انہوں نے کہاکہ  الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے اور جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں جبکہ ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات