قائد اعظم محمد علی جناح کے فر مودات پر عمل کر کے ہی پاکستان کو ترقی دی جا سکتی ہے

Published: 25-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج وطن عزیز کو جن چیلنجوں کا سامناہے ان سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقرار رکھیں۔قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ ان اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کے تصور کے مطابق پاکستان میں رواداری اور جمہوریت کو فروغ دے کر ہی ہم ا نہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا حق ادا کرسکتے ہیں۔نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات