چوہدری وجاہت حسین کا چوہدری منظور میرہ کے صاحبزادے کی مشیر تقرری پر کھانا

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے موسیٰ الٰہی ہاؤس میں گرینڈ ظہرانہ کا اہتمام، ظہرانہ کی تقریب کا انعقاد مسلم لیگی راہنما چوہدری منظور حسین میرہکے صاحبزاد ے حمزہ منظور کے مشیر وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے کیا گیا جس میں مہمانوں کا استقبال چوہدری موسیٰ الٰہی نے کیا، این اے 62کی تمام کونسلوں سے سابقہ بلدیاتی نمائندوں و معززین نے شرکت کی اور چوہدری وجاہت حسین،چوہدری موسیٰ الٰہی سے ملاقاتیں کیں اور چوہدری منظور حسین میرہ کو انکے بیٹے حمزہ منظور کے مشیر وزیر اعلیٰ بنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات