Published: 05-01-2023
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدریحسین الٰہی کا حلقہ میں مصروف ترین دن، درجنوں دیہاتوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے مرزائی چک، موجوکی، دھول، رامکے، بہل پور، موٹا، شامپور کا دورہ کیا انکے ساتھ سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، چوہدری خالد اصغر گھرال، سیٹھ صفدر وڑائچ، محمد علی گھرال، چوہدری آصف رامکے، صاحبزادہ قربان افضل،چوہدری سکندر وڑائچ، چوہدری نوید و دیگر معززین ہمراہ تھے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے گاؤں بہل پور میں پیر سید محمد باقر شاہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے منعقدہ اجتماعی دعا میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی، انہوں نے گاؤں شامپور کھوکھراں میں ملک نعیم شامپور کے کزن کی وفات پر، بہل پور میں سعی محمد کے والد حاجی غلام کی وفات پر، مرزائی چک میں سمیع کھوکھر کے دادا کی وفات پر، انور لہڑیا کی والدہ کی وفات پر، موجوکی میں آصف محمود کی والدہ کی وفات پر، دھول کلاں میں ظفر اقبال کے بیٹے کی وفات پر، موٹا میں چوہدری عارف کے بھائی چوہدری اسلم کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔