چوہدری وجاہت حسین نے ہمیشہ عزت افزائی کی موسیٰ الٰہی کیلئے متحرک ہیں، منظور میرہ

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الہی کی جانب سے موسیٰ الہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری حمزہ منظور میرہ کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ۔حلقہ این اے 71کی تمام تر یونین کونسلز کے نمائندہ وفود کی بھی شرکت.سابق چئیرمین چوہدری حق نواز ٹھل۔سابق چئیرمین سید شفاقت حسین شاہ۔سابق چئیرمین چوہدری عاشق داموں چک۔سابق ناظم چوہدری شہباز ککرالی۔سابق ناظم راجہ عابد ملاگر۔سابق ناظم ملک فاروق آچھ۔مرزا عثمان زوالفقار۔و دیگر بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعد ازاں ہدیہ نعت بھی پیش کی گئی۔سابق چئیرمین چوہدری منظور حسین میرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کا احسان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔سیاست ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے کی۔دوسرا سیاست میں عشق چوہدری وجاہت حسین سے کیا۔جب ملاقات نہیں تھی بھی بھرے مجمع میں کہا کہ میرا ووٹ چوہدری برادران کا ہے۔چوہدری برادران نے میری وفاوں کا صلہ مجھے دس گناہ زیادہ لوٹایا ہے۔اگر میرے اللہ نے چاہا تو چوہدری موسیٰ الہی کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔کسی قربانی سے دریغ نہیں گے۔چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الہی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے خاندان کو ایک دفعہ پھر عزت سے نوازا۔چوہدری برادران خود کو کسی مقام پر تنہا محسوس نہیں کریں گے۔اس موقع پر ملک طاہر صبور۔ببی جٹ رولیہ۔چوہدری عمران یونس۔چوہدری فیصل رزاق۔چوہدری امتیاز مے خورد۔چوہدری شفقت۔مرزا عثمان۔ظہور احمد بٹ۔چوہدری راشد۔مرزا عمیر بیگ۔چوہدری یونس کھیڑ۔چوہدری عاشق داموں چک۔چوہدری شفاعت داموں چک۔چوہدری اقبال داموں چک۔چوہدری شہباز ککرالی۔چوہدری نصر سنگلہ۔چوہدری اکرم لنگڑیال۔چوہدری فاروق افگن کلاچور۔ماسٹر امتیاز۔ملک فاروق آچھ۔چوہدری امجد ہنج۔بابا احمد خان۔چوہدری اکرم۔چوہدری ندیم منظور۔چوہدری عمران ارشاد۔راجہ عمر کامران۔راجہ ریحان رزاق۔سابق چئیرمین چوہدری حنیف دندی۔سید شفاقت حسین شاہ۔چوہدری اختر جگواں۔چوہدری ظہیر کنارہ۔چوہدری افضل کنارہ۔چوہدری مجید کنارہ۔چوہدری قربان۔راجہ کالا۔راجہ احسن۔چوہدری حفیظ پہلوان۔سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے

آج کا اخبار
اشتہارات