انشاء اللہ دو ماہ میں این اے 62 کیلئے 7 ارب فنڈز کا وعدہ پورا ہو گا، چوہدری موسیٰ الٰہی

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 62چوہدری موسیٰ الٰہی نے موسیٰ الٰہی ہاؤس میں منظور حسین میرہ کے صاحبزادے حمزہ منظور کو مشیر وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں این اے 62کے عمائدین کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چوہدری منظور میرہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بیٹے کی ایسی تربیت کی ہے اور وہ مشیر وزیر اعلیٰ کے عہدے کے قابل ہے میں امید کرتا ہوں کہ وہ عہدے کا پاس رکھتے ہوئے اپنی توانائیاں صرف کرے گا اور علاقہ کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گا چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ کوٹلہ، کھاریاں، سرائے عالمگیر کے لوگ یہاں موجود ہے حلقہ این اے 62محرومیوں کا شکار تھا جتنی دیر یہاں پر ن لیگ کی حکومت رہی ہے اس وقت جتنا بھی فنڈز گجرات کیلئے آتا تھا وہ دوبارہ فنڈز لیکر لاہور چلے جاتے تھے لیکن میں نے یہ بات آج سے چار سال پہلے کی تھی اس وقت چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں تھے تب میں نے ساتھیوں کو کہا تھا کہ ابھی میں منتخب نہیں ہوا تو میرا ہاتھ نہیں پڑ رہا جب بھی موقع ملا آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں ہو گی الحمدللہ اس وعدے کو پورا کیا اور مسائل بتانے سے پہلے آپ کے فنڈز آپ کو تحفہ دیا ن لیگی نمائندے جو گجرات میں نعرے لگاتے ہیں کہ دس سالوں میں اربوں روپے فنڈز لائے آپ صبر رکھیں چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ رہے تو انشاء اللہ 2مہینوں میں 7 ارب روپے فنڈز پورا کر دوں گا، حالات کا کچھ نہیں پتہ کہ الیکشن کب ہوں مگر جس پیار اور محبت کیساتھ جب ہم آپ کو بلاتے ہیں آپ فوراً چلے آتے ہیں میں پر امید ہوں کہ خدمت مشن میں جاری رکھوں گا اور الیکشن میں کامیابی اللہ کی مدد سے انشاء اللہ آپ لوگوں کی ہو گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات