گجرات کی انتخابی لسٹیں جاری، ووٹر ز اپنا اندراج چیک کر لیں، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 11-10-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے) ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گجرات کی انتخابی لسٹیں جاری کردی ہیں حلقہ پی پی 31سٹی گجرات کی تمام یونین کونسلز میں انتخابی فہرستیں پہنچ چکی ہیں اس سلسلہ میں نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے بتایا کہ شہریوں کے مطالبہ کو مد نظر رکھ کر حلقہ پی پی 31سٹی گجرات کی تمام یونین کونسلز میں نئی انتخابی ووٹر لسٹیں پہنچ چکی ہیں جہاں سے نئے ووٹرز اپنے ووٹ کا اندراج چیک کر سکتے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں انشاء اللہ ازالہ کیا جائے گا چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ ہم نے کسی بھی پسند اور ن پسند کو مد نظر نہیں رکھا بلکہ صرف اور صرف میرٹ پر ووٹر لسٹیں جاری کی گئی ہیں ووٹ ہر شہری کا حق ہے اور یہ جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے نئی ووٹر لسٹیں چیک کریں تاکہ عوامی منشاء کے مطابق عوامی حکومتیں  تشکیل پائیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں جمہوری اقدار کا فروغ چاہتی ہے اس سلسلہ میں عوامی فلاح وبہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں عمران خان کی زیر قیادت ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات