گجرات جیل میں بند قیدی شاہ زیب نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر لیا، سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال کا کامیابی می

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) ڈسٹرکٹ جیلگجرات کے قیدی شاہ زیب نے ایم اے پولٹیکل سائنس کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کر لیا۔ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے قیدی شاہ زیب ولد ارشد محمود نے سرگودھا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے پولٹیکل سائنس کے امتحان میں نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ایک مثال قائم کر دی۔ شاہ زیب کی کامیابی میں سپریٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رانا لطیف اور جیل کے سینئر ٹیچر قاری راشد محمود نعیمی کا اہم کردار ہے جنہوں نے شاہ زیب کو ایم اے کا امتحان دینے کے لئے ہر طرح کی سہولت اور راہنمائی فراہم کی۔ شاہ زیب نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت کے ساتھ سینئر ٹیچر قاری راشد محمود نعیمی کی بھرپور راہنمائی اور سپریٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رانا لطیف کی خصوصی شفقت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ہر سال اسیران کو میٹرک سے لیکر ایم اے تک امتحانات کی تیاری کے لئے خصوصی انتظامات کے ساتھ ان طلباء کی بھرپور راہنمائی اور تربیت بھی کی جاتی ہے۔ بہت سے اسیران نے مختلف امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا نام روشن کیا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات