Published: 05-01-2023
گجرات (آصف علی بھٹی سے) این اے 62میں چوہدری موسیٰ الٰہی کے قافلہ میں دن بدن اضافہ، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین و معززین سابقہ بلدیاتی نمائندے بڑے بڑے وفود کیساتھ چوہدری وجاہت حسین،چوہدری موسیٰ الٰہی سے ملاقاتیں کر کے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں گزشتہ روز موسیٰ الٰہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں ممتاز شخصیات این اے 71کے گاؤں ڈمیانہ اورسنت پورہ سے مہر فیاض نمبردار، چوہدری صدام محمود ڈمیان، میاں شہزاد احمد، میاں ظفر اقبال نے سنگ دھڑے ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری وجاہت حسین سے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اور چوہدری موسیٰ الٰہی کی بھرپور طریقے سے مہم چلانے کا اعلان کیا،چوہدری وجاہت حسین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو ویلکم کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا مہر فیاض نمبردار،چوہدری صدام محمود، میاں شہزاد احمد، میاں ظفر اقبال نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج اعلان کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد چوہدری وجاہت حسین،چوہدری موسیٰ الٰہی سے ٹائم لیکر اپنے علاقہ میں بڑے جلسوں کا انعقاد کرینگے جس میں ہمارے خاندان سنگ دھڑے اور ساتھی بھرپور شریک ہونگے اور قیادت کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔