Published: 05-01-2023
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے نت ہاؤس اورموسیٰ الٰہی ہاؤس میں عمائدین کی ملاقاتیں، گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقاتیں کرنیوالوں میں سید مدد علی شاہ، چوہدری فاروق افگن کلا چور، چوہدری طاہر حسین ترکھا،سید عدیل عباس شاہ، چوہدری شہباز ککرالی، ملک ندیم عاشق اعوان، سید علی امیرشاہ، چوہدری ظفر بہوچھ،چوہدری شانی، مرزا عمیر بیگ،چوہدری افتخار منڈیر و دیگر عمائدین شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے بھی چوہدری وجاہت حسین کو آگاہ کیا اس موقع پر چوہدری موسیٰ الٰہی بھی موجود تھے۔