Published: 05-01-2023
گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نیگزشتہ روز رہائشگاہ چوہدری ناصر چک بہرام پر عمائدین سے ملاقات کی اور علاقائی سیاسی صورتحال،علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات،سمیت پارٹی کی مضبوطی اور قائد چوہدری حسین الہی کی مقبولیت میں مزید اضافہ کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبرشاہ،فرمان علی،عابد حسین،محمد مہدی،محمد شاہد،رفاقت علی،محمد یوسف،وقار احمد تنویر احمد سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی،عمائدین چک بہرام نے حلقہ کے عوام کی محرمیوں کے ازالہ کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے مسلم لیگ ق کی مضبوطی اور فعالیت کے لی? ہمہ وقت سرگرم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔