گجرات پریس کلب فلاحی تنظیموں کی معاونت کرے گا، بشارت لودھی

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) گجرات پر یس کلب کے نومنتخب صدر بشارت لودھی اور جنرل سیکرٹری راجہ ریاض احمد راسخ نے پریس کلب میں مبارکبادی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب کو علمی ادبی سرگرمیوں کا گہوارہ بنانے اور گجرات پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ضلع کے شہر کے دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ضلع بھر کی سیاسی سماجی شخصیات فلاحی تنظیموں کے عہدیداران نے ہماری بھرپور پذیرائی کی جس پر انکے شکر گزار ہیں گجرات پریس کلب سے عوام اور سماجی تنظیمات کو جو توقعات وابستہ ہیں ان پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے گجرات پریس کلب کا پلیٹ فارم ہر سیاسی سماجی فلاحی تنظیم کیلئے حاضر ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر فیاض احمد بٹ، نائب صدر ارشد محمود، فنانس سیکرٹری آصف علی بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری قیصر ملہی، ممبر ان مجلس عاملہ، مرزا عامر بیگ، ارشد بٹ بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات