ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ چوہدری ظفر ممبر دکھوہار کے ڈیرہ پر عمائدین سے ملاقاتیں

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گزشتہ روز بزرگ لیگی رہنما چوہدری ظفر ممبر دکھوہا کے ڈیرہ پر منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی گاؤں دکھوہا پہنچنے پر ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کا پرجوش استقبال کیا گیا،ڈاکٹرچوہدری شاہ نواز اجنالہ نے عمائدین دکھوہا کے ساتھ علاقائی اور موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے بارے بات چیت کی،منعقدہ میٹنگ میں مرزا ثاقب جرال،مرزا ماجد جرال،چوہدری سہیل،چوہدری مہدی خاں، چوہدری محمد شریف،چوہدری عمران،خرم شہزاد،تصدق عباس،میاں طارق،چوہدری لطیف باسریا سمیت عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی،ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہنے حلقہ میں مصروف دن گزارا، رنگڑہ میں حادثے میں وفات پا جانے والے توقیر کے بھائی اور بھتیجے کے لیے دعا مغفرت کی اظہار افسوس کیا،چوہدری ہارون ستار سے ان کے بھائی چوہدری نصر رنگڑہ کی وفات پر،،جلال پور صوبتیاں میں ریاست علی عرف صاحب کی دادی اماں کی وفات پر،بارو میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں وفات پا جانے والے حافظ وقار احمد کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت فاتحہ خوانی کی، رضوان بارو سے ان کی دادی اماں کی وفات پر، محمد اشتیاق سے ان کے والد کی وفات پر،ڈھو سرہالی میں محمد صابر سے ان کے بھائی کی وفات پر،ماجرہ شمالی  میں چوہدری عابد کی زوجہ کی وفات پرانکی رہائشگاہو ں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا اس موقع پر چوہدری احسان ماجرہ ساجد ماجرہ،ملک اسد اعوان، رمیض بھٹی، محمد اصف وریا، عدیل بھٹی، علی اکبر پیرزادہ، چوہدری افصال ڈھوچوہدری زمان سرہالی، چوہدری لیاقت بارو، ندیم سرور بارو، یعقوب گوہر، مستنصر الیاس بارو سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات