Published: 05-01-2023
گجرات(وقاص احسان)ٹھیکیدار چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ کے سسر چوہدری محمد افضل قضائے ا لٰہی سے انتقال کرگئے انہیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں کٹھالہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نمازجنازہ میں مقامی معززین کے علاوہ محکمہ ہائی وے کے آفسران‘ٹھیکیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل مورخہ 6 جنوری بروز جمعہ بوقت دس بجے جامع مسجد کٹھالہ میں پڑھا جائیگا اور دعا ٹھیک گیارہ بجے ہوگئی یادرہے کہ چوہدری محمد افضل سابق ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اشرف کے بھائی‘ چوہدری کامران اشرف‘ رضوان اشرف کے چچا‘صفدر وڑائچ اور محمد اختر سپین کے والد تھے۔