جشن عید میلاد النبی پیر سید انتصار الحسن شاہ، پیر سید اسرار الحسن شاہ کی زیر قیادت 7 کلو میٹر طویل میلاد جلوس

Published: 11-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)انجمن غوث یگانہ چھالے شریف کڑیانوالہ کے زیراہتمام12ربیع الاول کے پرمسرت موقع پرضلع گجراتکاطویل ترین اورتاریخی عظیم الشان میلاد شریف کا مرکزی جلوس دربارعالیہ چھالے شریف سے نکالا گیاجس میں ڈیڑھ سو سے زائد علاقوں کے ہزاروں عاشقان رسول قافلوں کی صورت میں شامل ہوئے، قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضورغوث یگانہ چھالے شریف پیرسید انتصارالحسن شاہ نے کی اس موقع پربیرسٹرصاحبزادہ پیرسید اسرارالحسن شاہ بھی ہمراہ تھے،دربارپیرکیکری سرکار میں پیرسید انتصارالحسن شاہ نے صاحبزادہ پیرسید اسرارالحسن شاہ کے ہمراہ حاضری دی اورخصوصی دعا کرائی جس کے بعد میلاد جلوس کاآغازکیاگیا جو براستہ ماجرہ شمالی، فتالیاں،بھنگرانوالہ،سرہالی، دھمتھل، کڑیانوالہ مین چوک سے ہوتا ہوا دربارغوث یگانہ چھالے شریف پراختتام پذیرہوا،چھالے شریف دربارسے نکالاگیا میلاد شریف کاجلوس تقریباً 7کلو میٹر کے فاصلے پرمحیط تھا جس میں اردگرد کے ڈیڑھ سو سے زائد دیہات کے ہزاروں مریدین،عقیدت مند اورمعززین علاقہ جن میں بچے،جوان، بوڑھے شامل تھے نے بھرپوراندازمیں شرکت کرتے ہوئے پیارے آقا دوجہاں حضرت محمدؐ سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔مرکزی میلاد جلوس میں عوام ٹولیوں کی شکل میں بھی شریک ہوتے رہے،بڑی گاڑی پرخوبصورت سٹیج تیارکیاگیا جہاں پر پیرسید انتصارالحسن شاہ،صاحبزادہ پیرسید اسرارالحسن شاہ جلوہ افروزتھے،جلوس کاجگہ جگہ پروالہانہ اورپرتپاک استقبال کیاگیا،شرکاء جلوس پرمنوں پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں جس کے باعث سارے راستے سرخ ہوگئے،جلوس کے راستوں کوصاف ستھرا کرتے ہوئے برقی قمقوں اورمیلاد مصطفیؐ کے جھنڈوں سے سجایاگیاجبکہ پیرسید انتصارالحسن شاہ،پیرسید اسرارالحسن شاہ کوعمائدین علاقہ نے پھولوں اورطلائی ہاروں سے لاد دیاجبکہ فضائیں نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت،جشن آمد رسول ؐ،تاجدارختم نبوت،پیرنصیب علی شاہ زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہیں،شرکاء جلوس کیلئے جگہ جگہ لنگراورسبیلوں کااہتمام کیاگیا،پیرسید انتصارالحسن شاہ کی قیادت میں نکالاگیا میلاد شریف جلوس مختلف راستو ں سے ہوتا ہوا دربارعالیہ حضورغوث یگانہ چھالے شریف پراختتام پذیرہوا،اس موقع پرسیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے،دربارشریف کے سیکورٹی رضاکاروں کوشانداراورمثالی انتظامات کرنے پر پیرسید انتصارالحسن شاہ نے شاباش دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات