گجرات چیمبر کے زیر اہتمام t-20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنا منٹ، کمشنر احمد کمال مان مہمان خصوصی

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات(محبوب عالم)گجرات چیمبرآف کامرسکے زیر اہتمام پہلا ٹی 20 ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا گیا جسکی اختتامی تقریب میں صدر گجرات چیمبرسکندر اشفاق رضی، سینئرنائب صدر چوہدری اسد بھٹی،حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر، چوہدری وحیدالدین اور عدنان اقبال مکی سابق صدور،کاشف منظور بٹ،سابق نائب صدر، حاجی زاہد، اسامہ بٹ، غیاث الدین پال،عمر سہیل بھٹہ،  ایگزیکٹو ممبران اور پرنسپل سویڈش کالج  زاہد کلیم نے خصوصی شرکت کی۔  مہمان خصوصی کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے بھی شرکت کی۔  اس ٹورنامنٹ میں ڈویڑن بھر سے 40 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ ماڈرن کرکٹ کلب اور ویلیجر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ماڈرن کلب کی ٹیم نے اوپننگ کر کے  20 اوورز میں 108  رنز کا ہدف دیا۔ جس کے مقابلے میں ویلیجر  کلب کی ٹیم نے اس ہدف کو ۵ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ روپے کا انعام اور ٹرافی دی گء۔ جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور ۵۰ ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم گولڈن کرکٹ کلب کو ٹرافی اور ۲۵ ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔اس کے علاوہ بیسٹ  پلیئرز آف دی ٹورنا منٹ کو بھی نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گء۔صدر گجرات چیمبر نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ گجرات چیمبر اور گجرات کی بزنس کمیونٹی ہمیشہ سے ایسی ہیلتھی سرگرمیوں کے لیے کوشاں رہتے ہیں اسی کے سلسلے میں گجرات چیمبر نے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا اور آئندہ بھی ایسے ایونٹ کروایئں گیتا کہ اس سے لوکل ٹیلنٹ کو ابھارا جا سکیکیونکہ انہی ٹورنامنٹس میں اچھا پرفارم کرنے سے پلیئرز نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر جاسکتے ہیں۔اس ٹورنامنٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی کوء انٹری فیس نہیں تھی۔آخر میں جیتنے والی ٹیم کو پھر سے مبارکباد دیتا ہوں۔کمشنر گجرات نے کہا کہ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور گجرات چیمبر کے صدر اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہیں جنہوں نے  اس  ٹورنمنٹ کو آرگنائز اور مینج کیایہ ایک حوصلہ افزائی کی علامت ہے جس سے علاقے کے لوگوں کیلیے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اس سے لڑکوں کی حوصلہ افزاء ہوتی ہے اور ایک مثبت اثر پڑتا ہے۔یہ چیزیں معاشرے میں صحت مند رجحان کو جنم دیتی ہیں۔ میں اس عمل کو سراہتا ہوں اور آخر میں پھر جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آج کا اخبار
اشتہارات