بھٹوز کی قبروں پر قرآن خوانی، ڈکٹیٹر کے مقبرہ میں ویرانی، ڈاکٹر زاہد ظہیر

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیرنے سابق وزیراعظم بانی پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پربیان میں کہاہے کہ بھٹو شہیدجیسے عظیم لیڈرصدیوں میں پیداہوتے ہیں ذوالفقارعلی بھٹو نے جان ملک و ملت اوراسلام کی خاطرقربان کردی لیکن کسی طالع آزماء یاسامراجی ایجنٹ کے ساتھ ڈیل نہیں کی آج ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریات اوراصول زندہ ہیں پیپلزپارٹی اورجیالے آج بھی بھٹو ازم کے افکار کولیکر آگے چل رہے ہیں یہی ذوالفقارعلی بھٹو کی کامیابی اورمرد حق کی ناکامی ہے ڈاکٹرزاہد ظہیرنے کہاکہ آج لاڑکانہ کے بیابانوں میں ذوالفقارعلی بھٹو کی قبرپرفاتحہ پڑھنے والوں اورگل پاشی کرنیوالوں کامیلہ لگاہوتاہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کی سب سے بڑی مسجد کے احاطہ میں دفن ڈکٹیٹر کی قبر پرویرانی کاسماں ہوتاہے یہی قدرت کاانتقام ہے انہوں نے کہاکہ جب تک پیپلزپارٹی زندہ رہے گی ذوالفقارعلی بھٹو کے افکارموجود رہیں گے۔پیپلزپارٹی اقتدارمیں ہو یانہ ہو وہ مظلوم عوام کے حقوق کے لئے ظالموں کے خلاف اپنے قائد ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی طرح جدوجہد کرتی رہے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات