تحریک لبیک کے مرکزی امیر علامہ سعد رضوی سے مرزا شفیق آرزو کی قیادت میں گجرات کے وفد کی ملاقات

Published: 05-01-2023

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیرعلامہ سعد حسین رضوی سے گزشتہ روزتحریک لبیک ضلع گجرات کے امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری کی قیادت میں وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہورمیں خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں گجرات میں کامیاب ورکرکنونشن،سیاسی وتنظیمی صورتحال سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیالات کیاگیا وفد میں نومنتخب امیر حلقہ پی پی31حافظ راحت محمود بٹ جلالپورصوبتیاں، چوہدری عمران سیال دھکڑ، حافظ احسان اللہ، ناظم اعلیٰ گجرات سید غلام معین الدین شاہ، مہرمحمد صدیق، چوہدری خرم شہزاد، صوبیدارالطاف،صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی،وقاررضوی، چوہدری لیاقت بہوچھ ودیگرموجودتھے۔ضلعی امیرحافظ مرزا شفیق آرزو نے علامہ سعد حسین رضوی کوگجرات کی سیاسی وتنظیمی صورتحال، ا ٓئندہ الیکشن کے حوالے سے رابطہ مہم سمیت دیگراہم اموربارے بریفنگ دی، علامہ سعد حسین رضوی نے تحریک لبیک ضلع گجرات کے عہدیداران و ذمہ داران کوکامیاب ورکرکنونشن کے انعقاد پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورعوامی رابطہ مہم تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اورتاجدارختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آنیوالے الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے پلیٹ فارم پراچھی شہرت کے حامل ایماندارقابل اورمخلص کارکنان کومیدان میں اتاریں گے انہوں نے کہاکہ گجرات والوں نے ہمیشہ ہماری کال پرلبیک کہتے ہوئے بھرپورساتھ دیا انشاء اللہ پرامید ہیں کہ آنیوالے الیکشن میں سابقہ الیکشن کی طرح ہمارے امیدواروں کوبھرپورپذیرائی دیتے ہوئے انہیں ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کرائیں گے علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے امیرضلع حافظ شفیق آرزو کوتحریک لبیک ضلع گجرات کی تنظیمی کارکردگی مکمل کرنے کیساتھ قومی وصوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بھی ہدایات کیں بعد ازاں حافظ شفیق آرزو قا دری نے وفد کے ہمرا ہ بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کے دربارپرحاضری دی اورملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات