Published: 05-01-2023
گجرات(وقاص احسان سے)ضلع کونسل میں سوا کروڑ مالیت کی پانچ ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر کھولے گئے ٹینڈر اوپننگ کمیٹی کے ممبران چیف آفیسر ضلع کونسل اشفاق وڑائچ‘ ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر کاشف ورک‘ ایکسین ضلع کونسل لیاقت قادری کی موجودگی میں کھولے گئے ٹھیکیداروں کی آپس میں مقابلہ بازی کی وجہ سے ٹینڈر25 سے30 فیصد تک کم ریٹس پر نیلام ہوئے چک بیگا‘ دھڑورکے‘ بیگابانیاں‘ پنڈی حسنہ‘بیسہ میں گلیاں نالیاں بنائی جائینگی۔