آج نماز پنجگانہ کی بر وقت ادائیگی کا عہد کیا جائے، پیر انتصار الحسن شاہ

Published: 11-10-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ممتازمذہبی وروحانی شخصیت،سجادہ نشین حضورغوث یگانہ پیرسید انتصارالحسن شاہ نے دربارعالیہ چھالے شریف میں منعقدہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں میلاد جلوس میں شرکت کرنیوالے تمام احباب کامشکورہوں جوپیرکیکری سرکار دربارسے پیدل چل کریہاں آئے،عشق مصطفی سے سرشاریہ لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں جوبغیرکچھ کھائے پئے جلوس میں شریک رہے سرکار دوعالم کی شان بیان کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے میری آنکھیں خراب اوربخارہونے کے باوجود سرکارکے نظرکرم سے قوت ملی اورجلوس میں شرکت کی انشاء اللہ آئندہ سال جلوس کے تمام راستوں میں پانی کی سبیلوں کابھی خصوصی اہتمام کیاجائیگا گرمی کے باوجود شرکاء کی حاضری مثالی رہی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب کے جلوس کے صدقے ہم سب پراپناکرم وفضل فرمائے،پیرسید انتصارالحسن شاہ نے کہاکہ میں کڑیانوالہ ودیگرعلاقوں سے آئے عاشقان رسول سے بھی ہاتھ جوڑ کرمعافی مانگتاہوں اگردوران جلوس خدمت میں کوئی کوتاہی ہوئی ہو،دل میں یہی آرزو ہے کہ ذکرالٰہی میں ہی جان نکلے آج سبھی عہد کریں کہ پانچ وقت کی نمازکی پابندی لازمی ہوگی بعد ازاں پیرسید انتصارالحسن شاہ نے اختتامی دعا کراتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہماری حاضری اپنی بارگاہ میں قبول فرما،ہماری کوتاہیوں کودرگزرفرما،نمازپنجگانہ کی ادائیگی اورنیک وصالح اولاد عطا فرما جنہوں نے محفل پاک کیلئے تعاون اورخدمات سرانجام دیں انہیں اجرعطا فرما پیرسید انتصارالحسن شاہ دوران دعا آبدیدہ ہوگئے
 

آج کا اخبار
اشتہارات