چوہدری وجاہت حسین سے راجہ ولایت بھٹی کی قیادت میں ماڑی کھوکھراں کے نمائندہ وفد کی ملاقات

Published: 06-01-2023

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگکے سینئر مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے بزرگ مسلم لیگی راہنما راجہ ولایت خاں بھٹی آف کری شریف کی وفد کیساتھ نت ہاؤس میں خصوصی ملاقات، کری شریف سمیت یونین کونسل ماڑی کھوکھراں کے ترقیاتی کاموں، عوامی مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری وجاہت حسین سے راجہ ولایت خاں بھٹی نے پرانی یادیں تازہ کیں اور چوہدری حسین الٰہی کی حلقہ میں کارکردگی اور عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا چوہدری وجاہت حسین نے راجہ ولایت خاں بھٹی اور انکے ساتھ آنے والے مسلم لیگی راہنماؤں راجہ محمد ریاض بھٹی، ملک محمد شبیر رندھیر کھوکھراں، محمد ارشد بھٹی، ظفر اقبال چیمہ کو اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ پرانے ساتھی میرے لئے قابل احترام ہیں جنہوں نے میری سیاست میں پہلے دن سے میرا ساتھ دیا اور اب تک ساتھ کھڑے ہیں سیاست میں اتار چڑھاؤ آئے مگر جن ساتھیوں نے قدم جمائے رکھے اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہیں کبھی بھول نہیں سکتا کری شریف اور یونین کونسل ماڑی کھوکھراں میرا اپنا گھر ہے وہاں کے مسلم لیگی اور مکین لوگ میرے خاندان کا حصہ ہیں انشاء اللہ کبھی کسی حوالے سے مایوسی نہیں ہو گی عمائدین کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات