چوہدری وجاہت حسین سے چوہدری لیاقت بھدر کی وفد کیساتھ ملاقات، ترقیاتی کاموں بارے مشارت

Published: 11-10-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)سابق وفاقی وزیر چوہدریوجاہت حسین سے موسیٰ الہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں ایم پی اے لیاقت بھدر کی وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات۔ملکی و علاقائی سیاسی و سماجی صوتحال پر تبادلہ خیال۔جبکہ حلقہ این اے 62 میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی مفصل گفتگو کی گئی۔جبکہ چوہدری وجاہت حسین نے حلقہ این اے 62 میں جلد میگا پراجیکٹس کے آغاز کا بھی عندیہ دے دیا۔ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی صاحب کی عوام دوست پالیسیوں کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اور چوہدری موسیٰ الہی کے کردار کو سراہا۔چوہدری وجاہت حسین نے لیاقت بھدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں مہمانوں کے اعزاز میں روایتی دستر خواں بھی سجایا گیا۔وفد میں چوہدری راشد بھدر۔چوہدری علی لیاقت بھدر و دیگر بھی موجود تھے

آج کا اخبار
اشتہارات