نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ حیدر مہدی، نوابزادہ اصغر علی، چوہدری بشارت کی صاحبزادی کی شادی میں شریک

Published: 06-01-2023

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک، سابق صوبائیپارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ حیدر مہدی، نوابزادہ اصغر علی نے چوہدری بشارت علی سرہالی کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کی، نوابزادگان نے چوہدری بشارت علی سرہالی کی صاحبزادی کی بارات کا استقبال کیا دلہا کو ہار پہنائے، نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ حیدر مہدی، نوابزادہ اصغر علی، چوہدری بشارت علی سرہالی کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں صاحبزادی کی تقریب رخصتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، نوابزادگان تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک شادی تقریب میں شریک رہے چوہدری بشارت علی کے ہمراہ آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کرتے رہے، نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ حیدر مہدی، نوابزادہ اصغر علی نے شادی تقریب میں موجود عمائدین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، ملکی سیاسی صورتحال سمیت حلقہ این اے68کی موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات