نوابزادہ حیدر مہدی کے اعزاز میں حاجی عارف چوہدری بشارت کا گرینڈ عشائیہ

Published: 11-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ حیدر مہدی کے اعزاز میں ڈیرہ چوہدری عجائب بشارت سرہالی پر نوابزادگان کے قریبی ساتھی حاجی چوہدری محمد عارف مہر، چوہدری بشارت علی کی طرف سے گرینڈعشائیہ کا اہتمام کیا گیا، نوابزادہ حیدر مہدی کا ڈیرہ چوہدری عجائب بشارت سرہالی آمد پر حاجی چوہدری محمد عارف مہر، چوہدری بشارت علی،چوہدری ندیم اقبال قمر چوہدری عامر شہزاد حافظ مہدی خاں، جہانگیر فرمان نے استقبال کیا ہار پہنا ئے،گرینڈ عشائیہ تقریب میں سابق چیئرمین صوبیدار(ر) چوہدری محمد انور سرہالی،سابق ناظم چوہدری محمد زمان سرہالی، سابق صدر چیمبر آف کامرس میرپور آزاد کشمیر چوہدری غلام مرتضیٰ،چوہدری ارشد گجر، چوہدری نوید انور کوٹلی کوہلہ، چوہدری غلام ذکریا، چوہدری زمان بلوٹ، سابق جنرل کونسلر میاں شہزاد، میاں خاں محمد اکرم جٹ، توصیف پوڑ مہر، مظہر مہر، ارشد محبوب بٹ، حافظ مہدی، محمد افضل نے شرکت کی۔سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ حید رمہدی نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ڈیرہ چوہدری عجائب بشارت سرہالی پر گرینڈ عشائیہ تقریب کے معززین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرہالی برادران کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جو الحمد للہ آئندہ نسلوں تک بھی قائم و دائم رہیں گے، انہوں نے کہاکہ چوہدری عارف، چوہدری بشارت، صوبیدار انور سرہالی، چوہدری زمان سرہالی جیسے مخلص ساتھی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ان کے نسل در نسل چلے آ رہے تعلقات سے ہم نے یونین کونسل بارو میں ہمیشہ کامیابی حاصل کی، بلدیاتی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشن یونین کونسل بارو سے ہمارے نامزدکردہ امیدوار کو ہمیشہ کامیابی ملی اور بھاری اکثریت حاصل کی، نوابزادہ حیدر مہدی نے کہاکہ حلقہ کے عوام بخوبی آگاہ ہیں میں نے اپنے پانچ سالہ ایم پی اے کے دور میں حلقہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اپنے حکومت کے دور میں پوری ایمانداری کے ساتھ حلقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری کی جو بھی پارٹی کی طرف سے فنڈز ملے من وعن حلقہ کے میں مساوی تقسیم کئے، انشاء اللہ آئندہ بھی ہمارا خاندان حلقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری میں کوئی فرق نہیں آنے دے گا۔حاجی چوہدری عارف، چوہدری بشارت علی سرہالی اور دیگر ساتھیوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے عزت افزائی کی اور میرے اعزاز میں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات