چوہدری پرویز الٰہی کی گجرات آمد، چوہدری حسین الٰہی نے استقبال کیا

Published: 09-01-2023

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گجرات آمد، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی، ڈاکٹر چوہدری شاہنوازاجنالہ نے استقبال کیا، چوہدری حسین الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈاکٹر چوہدری شاہنوا ز اجنالہ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ اس وقت حلقہ میں متحرک ہیں اور انشاء اللہ یہ میرے ساتھ اگلے ایم پی اے بھی ہونگے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بالکل میں سرگرمیاں دیکھتا رہتا ہوں خوشی ہے نوجوان آگے آئیں اور ملک کی باگ ڈور میں اپنا کردار ادا کریں ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری حسین الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات