Published: 09-01-2023
گجرات(نمائندہ ڈاک)سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الہی کی جانب سے یونین کونسل دلاور پور کے معززین کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ۔یونین کونسل ولاور پور کے تمام دیہاتوں سے سمندر امڈ آیا۔آنیوالے معززین کا چوہدری موسیٰ الہی نے پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔جبکہ ہدیہ نعت بھی پیش کی گئی۔ چوہدری عمران ارشاد مرہانہ۔چوہدری احسان مرہانہ ماسٹر غفور کالس۔ملک آصف سلہ۔نمبردار شریف ڈھوڈا۔ملک وحید ڈوئیاں۔چوہدری الطاف ساکہ۔ملک فاروق کھرانہ۔سید آفتاب شاہ سندوعہ۔سابق کونسلر خورشید بٹر۔ساہن خورد سے مولوی زوالفقار۔ملک جمیل۔سمیت دیگر معززین نے اپنے جزبات کا اظہار خیال کیا۔اور یونین کونسل دلاور پور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الہی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔