Published: 09-01-2023
گجرات(ارشد علی سے)پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹریکے ڈائریکٹر چوہدری جمیل افتخار گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم چوہدری واصف جمیل کے والد محترم اور چوہدری طاہر کے بھائی تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری جی ٹی روڈ بائی پاس دھیرکے میں صبح 11 بجے ادا کی جائے گی۔ احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔