Published: 09-01-2023
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا کسوکی اور دکھوہا کا دورہ، شادی تقریبات میں شریک ہوئے، چوہدری حسین الٰہی نے دکھوہا مقامی میرج ہال میں شادی تقریب میں شریک ہوئے انکے ساتھ چوہدری خالد اصغر گھرال، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ، چوہدری ارسلان زاہد ترکھا، ٹھیکیدار حمزہ للہٰ، یاسر بھٹی و دیگر بھی موجود تھے چوہدری حسین الٰہی،چوہدری خالد اصغر گھرال کا شادی تقریب آمد پر چوہدری ظفر اقبال کونسلر نے طلائی اور پھولو ں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا اور منوں پھولوں کی پتیاں اور پانچ پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے،اس موقع پر ملک بابر رزاق، میاں ندیم اقبال سرہالی،چوہدری خالق نمبردار، ملک گلریز، محمد نوید،آصف وریاء، چوہدری رضی مہر بھراج، چوہدری رضی الرحمن چیچی،چوہدری محمد چیچی،چوہدری وقاص وڑائچ منگووال و دیگر بھی موجود تھے چوہدری حسین الٰہی نے کسوکی میں چوہدری سکندر وڑائچ کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی جہاں پہنچنے پر مسلم لیگی راہنما ملک طارق عزیز، چوہدری پرویز،چوہدری سکندر وڑائچ نے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا چوہدری حسین الٰہی نے دلہا کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔