نوابزادہ طاہرالملک سے حافظ زاہد عباس کی قیادت میں UC دھمہ ملکہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات

Published: 09-01-2023

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک سے سابق وائس چیئر مین یونین کونسل دھمہ ملکہ حافظ زاہد عباس کی ملاقات، یونین کونسل دھمہ ملکہ کی موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا، آئندہ کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر عبد المنان لاہوریاں نمبردار زمان مہر بھی موجود تھے، حافظ زاہد عباس نے نوابزادہ طاہر الملک کو یونین کونسل دھمہ ملکہ کی موجودہ علاقائی سیاسی صورتحال بارے آگاہ دی اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ہمارا سنگ دھڑا پوری قوت کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہے انشاء اللہ آنے والے بلدیاتی و جنرل الیکشن میں یونین کونسل دھمہ ملکہ سے پہلے سے بھی زیادہ مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے، حافظ زاہد عباس نے بتایا کہ ہم نے اپنے پچھلے دور حکومت میں یونین کونسل دھمہ ملکہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے، عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرایا آئندہ بھی اپنی یونین کونسل کے عوام کی خدمت و تابعداری میں کوئی فرق نہیں آنے دیں گے، نوابزادہ طاہر الملک نے حافظ زاہد عباس کی پارٹی خدمات اور اپنی یونین کونسل کے عوام کے مسائل کو حل کرانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات