Published: 09-01-2023
گجرات(مدثراقبال سے)بابائے تجارت،سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران وصدرمسلم بازارگجرات،مشیراوزیراعلیٰ پنجاب شیخ محمد شفیق قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، مرحوم انتہائی تحمل مزاج،ہنس مکھ، بردبار،درویشانہ طبیعت کے مالک تھے، 1961میں باقاعدہ کاروباری زندگی میں قدم رکھتے ہوئیشیخ وزیرنبی کیساتھ ملکر انجمن تاجران مسلم بازارکی بنیاد رکھی اورپہلے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے پھرپیچھے موڑ کرنہیں دیکھا،ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل رہے،تجارتی ہڑتالوں کی بجائے مسائل کامل بیٹھ کرحل کرنے کواہمیت دیتے،1977میں بھٹو کے خلاف جاری احتجاجی تحریکوں میں پیش پیش رہے اورپولیس کے مظالم کاجوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد مرتبہ زخمی بھی ہوئے مگرہمت نہیں ہاری،اس دوران ا ن کاتعلق چوہدری ظہورالٰہی شہید کیساتھ پختہ ہواوہ چوہدری ظہورالٰہی سے بہت متاثرتھے،چوہدری صاحب بھی انہیں ہمیشہ قدروعزت کی نگاہ سے دیکھتے،1986میں انہوں نے شہرکی سبھی تاجرتنظیموں کواکٹھاکرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران گجرات کی بنیاد رکھی اورپہلے صدرمنتخب ہوئے،خواجگان ٹرسٹ کیلئے بھی انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، چوہدری ظہورالٰہی جب کراچی جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے تھے تو شیخ محمدشفیق نے کراچی جاکرانکی عیادت کی،شیخ محمد شفیق نے ساری زندگی تاجربرادری کی فلاح وبہبود اورمسائل کے حل کیلئے وقف کیے رکھی،چوہدری برادران سے اپنے تعلق کوزندگی کی آخری سانس تک برقراررکھا ان کی تاجربرادری کیلئے خدمات کے اعتراف میں چوہدری پرویزالٰہی نے انہیں 2013میں بابائے تجارت کامیڈل عطا کیاجبکہ دسمبر2022میں انہیں سیاسی مشیروزیراعلیٰ پنجاب مقررکیا،شیخ محمد شفیق نے ”میرے مورث اعلیٰ اورمیرے ساتھی،نسل آل شیخ (ٹھاپر) محمدزکریا ؒکے نام سے تصنیف تحریر کی جس میں ضلع گجرات کی شیخ برادری اوران کی تاجربرادری کے حوالے سے جدوجہد بارے مفصل اندازمیں بیان کیاگیاہے،شیخ محمد شفیق نے سوگواران میں دوبیٹے اورچاربیٹیاں چھوڑی ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے۔