Published: 09-01-2023
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) صاحبزادہ پیر سید حسنین محی الدین الگیانی آستانہ عالیہ سدرہ شریف کی گجرات آمد، ملک لقمان اشرف قادری کے زیر اہتمام ہونے والی محفل ذکر اہل بیت رہائش گاہ ملک حاجی ملک اشرف قادری پر خصوصی خطاب، پیر سید حسنین محی الدین کا گجرات آمد پر شایان شان طریقے سے استقبال کیا گیا انہوں نے محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی اور ان کی آل پاک انتہائی محترم اور قابل تقلید ہیں مسلمانوں کو آپسی اختلافات ترک کرکے صرف اور صرف ایک امت بن کر رہنا چاہیے جب تک امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق پیدا نہیں ہو جاتا اس وقت تک ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔