Published: 09-01-2023
گجرات (وسیم گوندل سے)علاقہ کے معتبر سیاسی راہنما چوہدری نصر اللہ خاں وڑائچ لدھا سدھا(سابق ممبر ڈِسٹرکٹ کونسل گجرات) کیلئے دعائے مغفرت۔ممتاز شخصیات کی نصراللہ مارکیز آمد۔چوہدری جاوید نصر اللہ وڑائچ، چوہدری خالد نصر اللہ وڑائچ سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی۔گزشتہ روز چیئرمین ایجوکیشن ٹاسک فورس پنجاب میاں عمران مسعود،چوہدری ندیم اختر ملہی (ملہی گروپ آف کمپنیز)، ایڈمن آفیسر CEOہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، چوہدری حامد وڑائچ، چوہدری محمد اقبال سوئی گیس آفیسر، چوہدری امانت علی سوئی گیس، ملک عبدالمجید،چوہدری صابر حسین رسولپور سمیت دیگر نے فاتحہ خوانی کی۔چوہدری نصر اللہ خاں وڑائچ کی سیاسی سماجی فلاحی خدمات کو بھرپو رانداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔