ملک رشید ذیلدار نوید عارف مراڑیاں، چوہدری اظہر ملہی کی ملاقات

Published: 09-01-2023

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے نائب صدر ملک رشید احمد ذیلدار سے مسلم لیگی راہنما چوہدری نوید عارف مراڑیاں اور چوہدری اظہر ملہی آف ساروکی نے وفد کے ہمراہ ملاقاتیں کیں اور ملک رشید احمد ذیلدار کو مشیر وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا چوہدری نوید عارف مراڑیاں کے ہمراہ ملک نقاش،ملک شہزاد اور چوہدری اظہر ملہی کے ہمراہ اکبر خان تھے جنہوں نے ملک رشید احمد ذیلدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے، چوہدری صاحبان نے ملک رشید احمد ذیلدار کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ نامزدگی کر کے ہمارے حوصلے بلند کئے انہیں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات