جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے، انصردھول

Published: 09-01-2023

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر چوہدری انصر دھول ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل سے صرف جماعت اسلامی کی قیادت ہی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔ ہماری سیاست اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات کے عین مطابق اور نظریہ پاکستان کے تحت ہے۔ انشاء اللہ جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی و قومی انتخابات کی بھر پور تیاری کر رہی ہے اور ہم انتخابات میں بھر پور حصہ لینگے۔ وہ گزشتہ روز زون29 گجرات کے اراکین کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔ جماعت اسلامی زون29 کے امیر حافظ اسد اقبال ڈار اور ان کی ٹیم پورے حلقہ میں متحرک ہے۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن راجہ ساجد شریف، چوہدری عرفان احمد صفی، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات میاں شبیر احمد خاور، چوہدری حمزہ سرور بھی موجود تھے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات