چوہدری شجاعت حسین سے دیوان حامد مسعود چشتی کی ملاقات

Published: 10-01-2023

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسینن سے گزشتہ روزان کی رہائش گاہ پرپاکپتن شریفکے گدی نشین دیوان حامد مسعود چشتی نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی،اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ملاقات میں علاقائی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی،اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے پاکپتن شریف کے گدی نشین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا زرعی علاقہ ہے،آپ اپنی پیداوار بڑھا کر دوسرے علاقوں کو بھی روزمرہ کی اشیاء سے فائدہ دے سکتے ہیں،اس موقع پردیوان حامد مسعود چشتی نے چوہدری شجاعت حسین کوپھولوں کاگلدستہ پیش کیااورانکی صحت کاملہ کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

آج کا اخبار
اشتہارات