Published: 10-01-2023
گجرات (آصف علی بھٹی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی خصوصی ملاقات، گجرات کیلئے فنڈز بارے تبادلہ خیال کیا گیا، گجرات ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس سمیت نئے منصوبوں اوگجرات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری حسین الٰہی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط اور مخلص ساتھیوں کو آگے لانے کی ہدایات کیں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ گجرات پر فوکس تھا الحمدللہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے بعد تمام بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے گجرات سے باہر دوسرے اضلاع میں چوہدری مونس الٰہی کیساتھ ملکر پنجاب میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔