Published: 10-01-2023
گجرات(نمائندہ ڈاک)مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری موسی الہی نے گزشتہ روز حلقہ این اے 68 کا تعزیتی دورہ کیا امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے گاؤں پھرا کھٹانہ جاکر چوہدری ضیاء اللہ پھرا کے بھاء اور ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کرتے ہوے فاتحہ پڑھی، گاؤں چوہدووال حافظ غلام فرید کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی کی چک بزرگ جا کر مرزا سلیم بیگ کی فاتحہ پڑھی اور بزرگ لیگی رہنما حاجی مرزا عزیز بیگ سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی،چوہدری طارق محمود چک بڈھا سے انکی چچی جان کے تعزیت اور مرحومہ کے ایصال کے لیے فاتحہ خوانی کی چوہدری محمود احمد شاہین،چوہدری احسان حبیب چھالے شریف،چوہدری فرحان نواز سمیت دیگر موجود تھے،ٹبی کسانہ جاکرحاجی محمد عارف کسانہ،کوٹلی کوہالہ جاکرشمریز گجر کے والد محمد اکرم کسانہ، چوہدری شوکت وڑائچ کی پھوپھو جان جبکہ محمد باقر بٹ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لی? فاتحہ پڑھی،ماسٹر انصر مٹو،جاوید اقبال وڑائچ چک کمالہ،چوہدری رضی امانت مہر بھراج،چوہدری وقاص وڑائچ منگووال،یاسر بھٹی کڑیانوالہ شاہداقبال کڑیانوالہ سمیت لیگی کارکنان کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی