چوہدری شجاعت حسین سے سید توصیف احمد شاہ کی ملاقات سیاسی صورتحال پر گفتگو

Published: 12-10-2022

Cinque Terre

گجرات(محمد اعظم انصاری سے)مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق کے راہنما سید توصیف احمد آف جمالپور سیداں نے اسلام آباد میں ملاقات کی سید توصیف احمد نے چوہدری شجاعتحسین کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر سید توصیف احمد نے چوہدری شجاعت حسین کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا چوہدری شجاعت حسین کی فہم و فراست اور مدبرانہ سیاست کے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی راہنما بھی معرف ہیں چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی فیصلوں میں ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم اور عزیز رکھا ہے، اور عوامی حقوق و مفادات کا تحفظ کیا ہے سید توصیف احمد نے کہا چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ان کے سرپر بزرگوں کی طرح دست شفقت رکھا ہے اور قوی امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اہل گجرات کا پیار و خلوص ہی چوہدری خاندان کا سرمایہ ہے انشاء اللہ وہ اور ان کے صاحبزادے ملک وقوم اور عوام کی خدمت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گ

آج کا اخبار
اشتہارات