گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کو 7 ارب گرانڈ دی گئی، چوہدری قمر کائزہ

Published: 12-10-2022

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (جمیل احمد چوہدری) وزیر اعظم کے مشیر  برائے امورِ کشمیر و گلگت و بلتستان، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ ہم کشمیر اور گلگت و بلتستان کو سپورٹ کرکے وہاں کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اس وقت گلگت و بلتستان میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، ان انفراسٹرکچر خراب ہوا ہے، لوگوں کی جائیدادیں تباہ ہوئی ہیں۔ حکومت نے ان لوگوں کی امداد کے لیے تین ارب روپے فراہم کیے ہیں۔ مزید جب بھی انہیں ضرورت ہوگی، ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔ لیکن اب کشمیر اور گلگت و بلتستان کے لوگوں کے لیے فیصلے ہم نہیں بلکہ ان کے اپنے منتخب نمائندگان کریں گے۔ حکومت جو سہولت فراہم کرسکے گی وہ حکومت فراہم کرے گی۔ کشمیر اور گلگت و بلتستان کو بہت حد تک خودمختاری دی جاچکی ہے، وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، ان کی اپنی حکومتیں موجود ہیں۔ اس وقت گلگت و بلتستان کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں ایک کیس موجود ہے، اس کی روشنی میں سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ آیا ہوا ہے۔ حکومت نے گلگت و بلتستان کی حکومت کو خط لکھا ہے، اِس پر وہ اپنی آرا  دے دیں گے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات